18 اکتوبر، 2015، 4:33 PM

ٹونی بلیر نے عراق جنگ سے ایک سال قبل ہی بش کی حمایت کردی تھی

ٹونی بلیر نے عراق جنگ سے ایک سال قبل ہی بش کی حمایت کردی تھی

امریکی صدارتی امیدوار۔ ہیلری کلنٹن کی منظرعام پر آنے والی ایک خفیہ ای میلز سے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیر کا منافقانہ چہرہ کھل کرسامنے آ گیا ہے، ای میلز کے مطابق دنیا کے سامنے امن کاراگ الاپنے والے ٹونی بلیئر نے عراق جنگ سے ایک سال قبل ہی اس وقت کے امریکی صدر جارج بش کے سامنے سر تسلیم خم کردیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار میل آن سنڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار۔ ہیلری کلنٹن کی منظرعام پر آنے والی ایک خفیہ ای میلز سے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیر کا منافقانہ چہرہ کھل کرسامنے آ گیا ہے، ای میلز کے مطابق دنیا کے سامنے امن کاراگ الاپنے والے ٹونی بلیئر نے عراق جنگ سے ایک سال قبل ہی اس وقت کے امریکی صدر جارج بش کے سامنے سر تسلیم خم  کردیا تھا۔ ہیلری کلنٹن کی سابق امریکی سیکرٹری دفاع کولن پاول کو بھیجی جانے والی خفیہ ای میل نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ 28 مارچ 2002 میں بھیجے گئے خفیہ میمو کے مطابق ٹونی بلیئر نے عراق جنگ سے ایک سال قبل ہی صدر بش کے عراق پر حملے کی حمایت کردی تھی جب کہ ٹونی بلئیر اپنے دور اقتدار میں یہی کہتے رہے کہ وہ عراق پر حملے کےخلاف ہیں۔

عراق جنگ پر حمایت کے بدلے میں امریکی صدر بش نے لیبر پارٹی میں ٹونی بلیئر کی ساکھ بحال رکھنے کے لئے کردار ادا کیا اوردنیا کو یہ تاثر دیا کہ برطانیہ امریکہ کا ملازم نہیں بلکہ برابر کا شراکت دار ہے۔

خفیہ میمو میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ بش نے لیبرپارٹی میں جاسوسوں کی مدد سےعراق جنگ پر برطانوی رائےعامہ تبدیل کی جس میں ٹونی بلیئر نے بھی بش کا بھرپور ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر بش نے جان لیوا ہتھیاروں کا الزام لگا ہر عراق پر 2003 میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے لیکن امریکہ آج تک عراق سے جان لیوا ہتھیار برآمد نہیں کرسکا جب کہ عراق میں آج بھی امریکہ کے پروردہ دہشت گردوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔

News ID 1858955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha